ایران 47 سال سے جو کررہا ہے اسے مزید ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی:ٹرمپ
ایران 47 سال سے جو کررہا ہے اسے مزید ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔امریکی صدر ٹرمپ نے بات چیت روکنے کی خبریں غلط اور بے بنیاد قرار دیدیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کر دی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔ مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، جبکہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان معاہدے اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔