ایران کی تکنیکی اور معاشی مدد: امریکا کی روسی بینک پر پابندیاں عائد
امریکا نے ایران کو تکنیکی اور معاشی مدد دینے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایرانی رجیم کے سہولت کاروں پر کارروائیاں جاری رہیں گی، امریکا نے آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت روسی وی ٹی بی بینک پر پابندیاں عائد کر دیں۔ روسی بینک نے ایران کو معاشی پابندیوں سے بچانے اور مالی مدد کی ہے، تہران کو مالی معاونت دینے والےعناصر کو نشانہ بنایا جائے گا۔ واشنگٹن انتظامیہ ان تمام افراد، اداروں کو ہدف اور مفلوج کرنا جاری رکھے گا، جوایرانی رجیم کو مادی اور تکنیکی یا مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ امریکی اقدام کا مقصد تہران، ماسکو کے درمیان مالیاتی نیٹ ورک کو توڑنا تھا، ایران سے بین الاقوامی پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہے۔
Leave A Comment