تازہ ترین

شام میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے اور دمشق سمیت ادلب کے مختلف علاقوں میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔مظاہرین نے حکومت کے اس اقدام کے خلاف شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ٹائر جلائے اور اہم شاہراہوں کو کئی گھنٹے تک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رکھا۔مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور قیمتیں کم کی جائیں۔

شامی حکومت کی جانب سے آج ہی پیٹرول کی قیمت میں تیس فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں چالیس فیصد اضافے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement