عالمی منڈی : خام تیل مہنگا ہوگیا
ایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر سامنے آنے کے بعد منگل کو ابتدائی کاروبار کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 48 سینٹ یعنی 0.5 فیصد اضافے کے بعد 105.25 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 47 سینٹ یا 0.5 فیصد بڑھ کر 96.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
Leave A Comment