صدر ٹرمپ نے ایران پر آج طے شدہ حملوں کو منسوخ کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایران پر طے شدہ حملوں کو منسوخ کردیا۔ ٹرمپ نے یہ فیصلہ مزید بمباری کی دھمکی دینے اور تیل کی برآمدات کے مرکز جزیرہ خارگ پر ’قبضہ‘ کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے کے چند گھنٹوں بعد کیا ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کو ایرانی قیادت کی اعلیٰ ترین سطح تک پہنچا کر منظور کر لیا گیا ہے، لہٰذا آج شام ایران کے خلاف ہونے والے طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کر دی ہے۔ "مذاکرات اور حتمی نکات" کی منظوری امریکا، اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی، پاکستان، بحرین، کویت، اردن، مصر اور دیگر ممالک نے دے دی ہے۔ بحری ناکہ بندی لین دین کو حتمی شکل دینے تک پوری قوت سے جاری رہے گی، معاہدے پر دستخط کے وقت اور جگہ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔