ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا کنسرٹ اچانک منسوخ کردیا
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا کنسرٹ اچانک منسوخ کردیا۔ سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ گلوکار بہت زیادہ معاوضہ لیتے ہیں، ان کی موسیقی بیزار کرتی ہے، یہ گلوکار شکایتوں کیلئے کچھ نہیں کرتے۔ کنسرٹ کی بجائے میک امریکا گریٹ اگین ریلی نکالی جائے گی۔
صدر ٹرمپ کے نان پرافٹ گروپ فریڈم 250 کی جانب سے 16 روزہ جشن کا اعلان کیا گیا تھا جس میں نیشنل مال پر کنسرٹ ہونا تھے تاہم امریکی میڈیا کے مطابق پچھلےچند روز میں کئی گلوکاروں نے کنسرٹ میں پرفارم کرنے سے ہی انکار کردیا تھا۔اب کنسرٹ کی بجائے 24 جون کو صدرٹرمپ ریلی سے خطاب کریں گے۔