تازہ ترین

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کی باتوں اور وعدوں پر بھروسہ نہیں ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے دوبارہ منتخب اسپیکر کی حیثیت سے حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ٹھوس نتائج کے بغیر نہیں ہوگا۔ تہران امریکا کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کے لیے کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا، جس میں ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کی مکمل یقین دہانی نہ ہو۔ دشمن کی باتوں اور وعدوں پر بھروسہ نہیں، ہمارے لیے واحد معیار یہ ہے کہ اپنی کسی بھی یقین دہانی یا عزم کو پورا کرنے سے پہلے ہمیں عملی اور ٹھوس نتائج حاصل ہوں۔

 

Leave A Comment

Advertisement