امریکی انتظامیہ کے نیتن یاہو کے حریفوں سے رابطے شروع
امریکی انتظامیہ نے اسرائیل میں صدر نیتن یاہو کے حریفوں کے ساتھ رابطے شروع کر دیے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے حکام مبینہ طور پر اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں، ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو اسرائیل میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو سیاسی طور پر سخت ٹائم دے سکتے ہیں۔ یہ سارا معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی انتظامیہ کے اندر اسرائیلی حکومت کی حوالے سے مایوسی دیکھی گئی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد بعض اسرائیلی وزراء کی جانب سے امریکی انتظامیہ پر تنقید کا جواب دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی انتظامیہ کے لوگوں نے حال ہی میں اسرائیلی اپوریشن کی شخصیات کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے رسائی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔مستقبل کے انتخابات میں نیتن یاہو کی جگہ لینے والے سرکردہ امیدواروں میں سابق وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ اور سابق چیف آف اسٹاف گاڈی آئزن کوٹ شامل ہیں۔