امریکا ایران مفاہمتی یاداشت عام سی دستاویز ہے، جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران مفاہمت کی یاداشت عام سی دستاویز ہے جو تقریباً ڈیڑھ صفحے پر مشتمل ہے۔ معاہدے کی تفصیلات مزید بات چیت کے دوران طے کی جائیں گی۔ کئی اہم نکات پر تکنیکی سطح کی بات چیت ہوگی۔ ایران کو 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنا مسودے میں شامل نہیں۔ البتہ ایران کو تعمیر نو کے لیے 300 ارب ڈالر کچھ شرائط کے ساتھ مل سکتے ہیں۔ پیسے خلیجی اتحادی ملک دیں گے۔
اس سے پہلے انہوں نے بتایا تھا کہ ڈیل پر اتوار کو ڈیجیٹل دستخط کیے گئے۔ امریکا کی طرف سے صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس نے کیے، ایران کی طرف سے ڈیجیٹل دستخط ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کیے۔