آبنائے ہرمز جمعے سے مکمل طور پر کھل جائے گی، کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جمعے سے مکمل طور پر کھل جائے گا اور کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا۔صدر ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر سے جی سیون اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔امریکی میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کا متن جلد جاری کیا جائے گا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ایران کے ساتھ ڈیل کے دوسرے مرحلے سے متعلق پیشرفت جلد متوقع ہے، مفاہمتی یادداشت میں واضح ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا اور وہ جمعے سے مکمل طور پر کھل جائے گا۔ آبنائے ہرمز 60 دن کی مدت کے بعد بھی ٹول ٹیکس کے بغیر کھلا رہے گا، ایران ڈیل کا متن جائزے کے لیے امریکی کانگریس میں بھیجیں گے ایران کے ساتھ معاہدہ ایک ہی بات پر مبنی ہے، ایران کبھی جوہری ہتھیارحاصل نہیں کرے گا۔ایران کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی، ایران کے جوہری ذخیرے کی فضا سے نگرانی کی جارہی ہے، ہم ایرانی جوہری ذخیرے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں نہ کہ قبضہ۔