تازہ ترین

نائب ترجمان وائٹ ہاؤس انا کیلی نے کہا کہ صدر ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ امریکی صدر کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران عسکری طور پر کمزور معاشی طور پر دباؤ میں اور پہلے سے زیادہ تنہا ہوچکا ہے۔ ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو ٹرمپ قومی سلامتی کے لیے ضروری فیصلہ کریں گے۔ امریکی صدر نے اپنی ریڈ لائنز بہت واضح کر دی ہیں۔ ریڈ لائنز میں شامل ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا ۔ اگر ایران نے ان ریڈلائنز کو تسلیم نہ کیا تو امریکا سخت اقدامات کر سکتا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement