جنگ بندی مذاکرات: امریکی وفد آج پاکستان کیلیے روانہ ہوگا؛ وائٹ ہاؤس کی تصدیق
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے پاکستان کے شہر اسلام آباد جائیں گے۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ ہونے والے نئے مذاکراتی دور میں شرکت نہیں کریں گے۔امریکی وفد میں شامل دونوں شخصیات مذاکرات کے لیے سنیچر کی صبح روانہ ہوں گی۔امریکی وفد میں شامل دونوں شخصیات مذاکرات کے لیے سنیچر کی صبح روانہ ہوں گی۔
اگرچہ اس مرحلے پر جے ڈی وینس امریکی نمائندوں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وِٹکوف کے ساتھ شامل نہیں ہوں گے لیکن وہ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ انتظار میں رہیں گے۔نائب صدر جے ڈی وینس اس پورے مذاکراتی عمل میں شامل ہیں۔ گو کہ وہ امریکا میں رہیں گے لیکن ضرورت پڑی تو پھر سب (نائب صدر اور وزیر خارجہ) امریکا سے پاکستان جائیں گے۔
بعد ازاں صحافیوں کے ساتھ مختصر گفتگو میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران ایرانی نے مثبت پیش رفت دیکھائی ہے اور براہ راست بات چیت لیے تیار ہے۔
انھوں نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن آئے گا جب امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کرکے گا۔
Leave A Comment