تازہ ترین

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی موقع ہے، مذاکرات کی میز پر ایران کو اپنا بہترین اور دانش مندی پر مبنی فیصلہ کرنا ہوگا۔پیٹ ہیگسیتھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنا ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام چھوڑنا ہوگا۔ڈیل کے لیے ایران کے پاس یہ تاریخی موقع ہے، بال ایران کے کورٹ میں ہے۔  ایرانی سمندروں کی امریکی ناکا بندی ہر گزرتے دن مضبوط ہو رہی ہے۔

امریکی فوج کے جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کی مکمل ناکا بندی پر ہر سطح پر عمل درآمد کر رہا ہے، قبضے میں لیے گئے ایرانی بحری جہاز توسکا کا عملہ محفوظ ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement