امریکہ: جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے 3 فائر فائٹرز ہلاک، 2 زخمی, ہنگامی حالت کا اعلان
امریکہ کی ریاست کولوراڈو اور یوٹا کی سرحد پر جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی کے دوران 3فائر فائٹرز ہلاک اور 2 جھلس کر زخمی ہو گئے۔ امریکی وائلڈ لینڈ فائر سروس نے بتایا کہ یہ واقعہ میسا کاؤنٹی میں نولز اور گور نامی جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے دوران پیش آیا، جہاں آگ کے شعلوں نے اچانک فائر فائٹرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کولوراڈو کے گورنر جیرڈ پولس نے آفت کی ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مدد کے لیے نیشنل گارڈ کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
امریکی محکمہ داخلہ کے مطابق ہنگامی صورتحال میں عملے نے حفاظتی فائر شیلٹرز استعمال کیے، تاہم 3 اہلکار جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 زخمیوں کو جھلسنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بعد ازاں نولز اور گور کی آگ دیگر مقامات پر لگی آگ کے ساتھ مل کر سنائیڈر فائر کی شکل اختیار کر گئی۔
Leave A Comment