تازہ ترین

فرانس کے مشرقی علاقے نینسی میں چھوٹا طیارہ گر گر تباہ ہوگیا، حادثے میں 11 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والا سکائی ڈائیونگ طیارہ ہے، جو ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی حادثے کا شکار ہوا، سوار تمام 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مسافروں میں ایسے افراد شامل تھے جو پہلی مرتبہ ٹینڈم سکائی ڈرائیونگ کرنے جارہے تھے، بعض میڈیا رپورٹس میں تربیتی نرسوں کی موجودگی کا ذکر بھی آیا ہے۔طیارہ جرمنی میں رجسٹرڈ پی سی 6 پیلاٹس تھا، جو ایک نجی کمپنی نے ابتدائی پیراشوٹ جمپ کے لیے کر ائے پر لیا تھا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔

Leave A Comment

Advertisement