امریکہ : چارٹر طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک
امریکی ریاست الاسکا میں 8 افراد کو لے جانے والا چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق الاسکا کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ اینکریج سےکیپ نیونیہم جانے والا طیارہ کیپ نیونیہم ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے، چارٹرڈ طیارے میں 2 پائلٹ، 6 مسافر سوار تھے۔چارٹرڈ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔