صرافہ مارکیٹ : سونے کی قیمت میں اچانک کمی
عالمی منڈی میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جس کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حالیہ تیزی کے بعد منافع وصول کرنا ہے،سونے کی قیمت دو ماہ سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد نیچے آئی۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 4,486.69 ڈالر فی اونس رہی، اس سے قبل سونے کی قیمت 4,525.79 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی، جو 2 جون کے بعد بلند ترین سطح تھی، بدھ کو سونے کی قیمت میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا۔امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت بھی 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,553.30 ڈالر فی اونس ہوگئی۔