ٹرمپ کا ایران کیخلاف تباہ کن معاشی پابندیوں کا اعلان
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف معاشی جنگ چھیڑ دی، دنیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ تیل کی اسمگلنگ سمیت ایران سے ہر قسم کا معاشی تعلق توڑ لے ورنہ بڑے اقتصادی نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں، یہ غیر معمولی پیمانے پر معاشی جنگ اور ایران کو تنہا کرنے کی کارروائی ہوگی۔ ایران کے خلاف کسی بھی ملک کیخلاف اب تک کی جانے والی سب سے زیادہ تباہ کن معاشی کارروائی کا اعلان کر رہا ہوں۔ جو بھی ملک اپنے مالیاتی اداروں، کاروباری اداروں وغیرہ کو ایران کے لیے کسی بھی قسم کی 'لائف لائن فراہم کرنے کی اجازت دے گا، اسے بھی شدید معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کی معاشی مدد کرنے والے کسی ملک کے خلاف کیا مخصوص اقدامات کئے جائیں گے اور نہ ہی انھوں نے کسی ملک کا نام لیا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے معاملات کا سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔