تازہ ترین

امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایک قرار داد منظور کی ہے جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران میں مزید فوجی کارروائی سے روکنا ہے۔ 208 کے مقابلے میں یہ قرار داد 215 ووٹوں سے یوں منظور ہوئی کہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے امریکہ کی ایران کی خلاف جنگ کی مخالفت کی، یہ چوتھی بار ہے کہ ایوان نے ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایوان کی یہ قرار داد اب بھی ریپبلکن کے زیرِ کنٹرول امریکی سینیٹ کی منظوری کی محتاج ہے۔ حتیٰ کہ اگر یہ سینیٹ میں منظور بھی ہو جائے تو بھی اس سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو مکمل طور پر روک دینے کا امکان کم ہے۔کیوں کہ ٹرمپ اس کو ویٹو کر سکتے ہیں، اور اس ویٹو کو کالعدم قرار دینے کے لیے دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت درکار ہو گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement