تازہ ترین

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہماری عسکری پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔ تنازع کے دوران بھی ایران ہتھیاروں کی پیداوار برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔جتنی دیر بھی ضرورت پڑے ہمارے پاس جنگ کو جاری رکھنے کی صلاحیت موجود ہے، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم جنگ چاہتے ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کریں گے۔ جب تک ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، جنگ نہیں ہو گی۔ ٹرمپ انتظامیہ جنگ کو مزید پھیلانا نہیں چاہتی اور سفارتی حل کو ترجیح دے رہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement