حکومت نے معاہدہ پورا نہ کیا تو احتجاج دوبارہ ہوگا، کاکروچ جنتا پارٹی
بھارت میں طلبہ احتجاج کی قیادت کرنے والی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مقدمات واپس لینے اور آئندہ مظاہرین کے خلاف نئی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے، تاہم معاہدے کی تحریری نقل کا انتظار ہے۔نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ترجمان آشوتوش رانکا نے کہا کہ 25 جولائی کو بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کے ساتھ ہونے والے تیسرے دور کے مذاکرات میں متعدد اہم نکات پر اتفاق کیا گیا۔ حکومت نے اس بات سے اتفاق کیا کہ جنتر منتر، 20 جولائی کے احتجاج اور ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں سے متعلق مظاہرین اور منتظمین کے خلاف درج تمام ایف آئی آر واپس لی جائیں گی۔ مذاکرات کے دوران یہ بھی طے پایا کہ آئندہ کسی بھی احتجاج کے سلسلے میں مظاہرین یا منتظمین کے خلاف نئی ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی۔