امریکی ریاست آئیڈاہو میں ائیر شو کے دوران 2 طیارے آپس میں ٹکراگئے۔ آئیڈاہو میں اتوار کے روز ائیر شو کے دوران  2 امریکی فوجی طیارے EA-18G گرولر فضا ءمیں آپس میں ٹکرا کر زمین پر گر کر تباہ ہوگئے۔ حادثہ ماؤنٹین ہوم ائیر فورس بیس سے 2 میل دور پیش آیا، دونوں طیاروں کے 4  پائلٹس نے ایمرجنسی ایجیکٹ کرلیا۔امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور  واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement