میامی، کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے ٹکرا گیا، 5 افراد ہلاک
امریکی شہر میامی میں کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے ٹکرا گیا، حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ فائر بریگیڈ کی 60 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کے بعد تمام پروازیں روک دی گئیں۔کارگو طیارہ پورٹو ریکو سے میامی پہنچا تھا۔