تازہ ترین

امریکا میں روزگار کے توقعات سے بہتر اعدادوشمار کے بعد رواں ماہ شرح سود میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت دباؤ کا شکار ہوگئی۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,405.47 ڈالر فی اونس پر آگئی، جبکہ دسمبر کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,452.20 ڈالر فی اونس پر آگئے۔دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 66.03 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.8 فیصد کمی کے بعد 1,805.53 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 1,396.08 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

گزشتہ جمعہ کو بھی سونے کی قیمت میں تقریباً 1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement