کسی معاہدے کے لیے ہمیں جلدی نہیں، ناکہ بندی جتنی دیر تک ضروری ہو گی، اتنی دیر تک جاری رہے گی، صدر ٹرمپ جو فیصلہ کریں گے، وہی ہوگا،امریکی وزیرِ جنگ
ٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کا حوصلہ ناقابلِ شکست ہے۔ ہمارے پاس دنیا کا سارا وقت ہے، کسی معاہدے کے لیے ہمیں جلدی نہیں۔ ناکہ بندی جتنی دیر تک ضروری ہو گی، اتنی دیر تک جاری رہے گی۔ صدر ٹرمپ جو فیصلہ کریں گے، وہی ہوگا۔ میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا ایران کی فوج اب محض ایک قزاقوں کے گروہ میں تبدیل ہو گئی ہے۔یورپ کو آبنائے ہرمز کی زیادہ ضرورت ہے۔ امریکہ کے پاس کافی توانائی ہے۔ امریکہ دہائیوں سے اتحادیوں کی حفاظت کرتا رہا، اب فری رائیڈنگ نہیں ہوگی۔ یورپ اور ایشیا نے امریکی سکیورٹی سے فائدہ اٹھایا، اب وقت بدل رہا ہے۔ امریکہ کے پاس توانائی کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ ایران کے پاس سنجیدہ معاہدہ کرنے کا تاریخی موقع ہے، بال ان کی کورٹ میں ہے۔ یورپ اور ایشیا کئی دہائیوں سے امریکی تحفظ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ مفت میں مفاد حاصل کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔