امریکا نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کردی
امریکا نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کردی۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہاز مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے خطے میں موجود رہیں گے تاہم ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کردی گئی ہے۔
ایرانی سپریم سکیورٹی کونسل نے کہا ہےکہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے اقدامات اسلام آباد معاہدے کے تحت کیے جائیں گے۔ پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے اجازت نامےجاری کرے گی، جہازوں کو اتھارٹی کی جانب سے دیے گئے راستے اور وقت کی پابندی کرنا ہوگی۔