تازہ ترین

امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کی دوسری لہر شروع کر دی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق یہ حملے ایرانی فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جنہیں آبنائے ہرمز سے آزادانہ طور پر گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔سینٹکام نے کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا نے بتایا تھا کہ امریکی میزائلوں نے چابہار میں ایک بحری نگرانی کے ٹاور کو نشانہ بنایا۔یہ ٹاور ایک سویلین تنصیب ہے، جسے سمندری سکیورٹی اور ماہی گیروں کی تلاش و بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ عراق کی سرحد کے قریب واقع شہر اہواز میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اس ماہ کشیدگی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اہواز کو امریکی افواج کی جانب سے متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

ایران کے شہر چابہار میں 3 دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement