ابھی ہمارا کسی بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں، اسماعیل بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ دوحہ میں قطری حکام سے سابق امیر قطر کی وفات پرتعزیت کریں گے، ابھی ہمارا کسی بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں۔ امریکا نے اپنے وعدے پورے نہ کرکے مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریاں ترک کردیں۔ جب دوسرے فریق نے اپنی ذمہ داریاں ترک کیں تو ہمیں بھی اپنی ذمہ داریوں سے گریز کرنا پڑا۔