ہماری شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: باقر قالیباف
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ہماری شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔ اپنے پیغام میں واضح کیا کہ مغربی ایشیا میں امریکی آرڈر تباہ ہوچکا، علاقائی ممالک کو اب نیا آرڈر بنانا ہوگا۔ ایران طاقت اور دانشمندی سے جنگ اور مذاکرات دونوں کام کرے گا۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے امریکا کو اپنی شرائط پیش کردیں، اب صدر ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے۔ ایران قطری اور پاکستانی ثالثوں سے مشاورت جاری ہے، قطری ثالثوں کے ذریعے امریکا کو پیش کی گئی شرائط میں تمام محاذوں پر جنگ اور ایرانی ناکہ بندی کا خاتمہ اور منجمد اثاثوں کا اجرا شامل ہیں۔