ایرانی فوج کو دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے، باقر قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی فوج کو دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی قومی سلامتی آبنائے ہرمز پر ایرانی انتظامات برقرار رکھنے میں ہے۔ امریکا کا مقصد نظام گرانے کے ساتھ ایران کے ٹکڑے کرنا بھی ہے، ہمارے پاس اپنی قوت اور مضبوط بننے پر انحصار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ اگر ایران کو مفاہمتی یادداشت سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا تو ہمارے پاس اس پر عمل کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ اس مرحلے پر مذاکرات کا مطلب سمجھوتا کرنا نہیں ہے، مذاکرات جنگ کیساتھ مزاحمت کی حکمت عملی، قومی مفادات کے تحفظ کا حصہ ہیں۔