امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر بحیرۂ عرب میں گر کر تباہ
امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا، ایک اہلکار لاپتہ ہے۔ ٹامپا فلوریڈا سے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں ہیلی کاپٹر کے عملے کے لاپتہ اہلکار کی تلاش جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے دیگر 3 اہلکار محفوظ ہیں۔ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ دشمن حملے کا نتیجہ نہیں تھی۔ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
Leave A Comment