تازہ ترین

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت وہ ممالک جو ایران کے خلاف جنگ میں شامل نہیں ہوئے اور جیٹ فیول حاصل نہیں کرپارہے اپنے اندر ہمت پیدا کریں، آبنائے ہرمز جائیں اور اسے حاصل کرلیں یا امریکا سے خرید لیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں انہوں لکھا کہ وہ تمام ممالک جو آبنائے ہرمز کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہیں کر پا رہے، جیسا کہ  برطانیہ جس نے ایران کی قیادت کے خاتمے کی کارروائی میں شامل ہونے سے انکار کیا، ان کے لیے میری ایک تجویز ہے کہ وہ امریکا سے آئل خرید لیں ہمارے پاس وافر مقدار میں موجود ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ان ممالک کے لیے دوسری تجویز ہے کہ وہ کچھ تاخیر سے ہی سہی مگر ہمت پیدا کریں، آبنائے ہرمز جائیں اور آئل حاصل کرلیں۔امریکی صدر نے کہا کہ آپ کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا، امریکا اب آپ کی مدد کے لیے نہیں آئے گا، بالکل ویسے ہی جیسے آپ ہمارے لیے نہیں آئے تھے، ایران کو بنیادی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement