تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی، جسے واشنگٹن نے قبول کر لیا ہے۔تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا نے ایران کو دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کر دیا ہے کہ جنگ بندی اب برقرار نہیں رہی۔ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہم سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔ ہم نے اس پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، لیکن امریکا نے انہیں کسی بھی ابہام کے بغیر واضح کر دیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔

Leave A Comment

Advertisement