تازہ ترین

ایران کے سرکاری اور نیم سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے دو جنوبی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ایران کے شہر کونارک میں تین دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جبکہ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے بتایا کہ صوبہ بوشہر کے شہر بوشہر میں بھی مزید دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ارنا کے مطابق بوشہر صوبے کے سیاسی و سکیورٹی امور کے ڈپٹی گورنر احسان جہانیان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر سے باہر واقع ایک فوجی تنصیب کو "امریکہ اور اسرائیل کے دشمنانہ میزائلوں" سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ایران کے فضائی دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جواب دیا۔

انہوں نے حملے سے ہونے والے نقصان یا ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

 ایک امریکی عہدیدار نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ اس وقت امریکی فوج ایران میں کوئی حملہ نہیں کر رہی۔ ادھر اسرائیلی حکام نے بھی کہا ہے کہ انہیں اس وقت ایران میں ہونے والے کسی حملے میں اسرائیل کی شمولیت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔

شہر کونارک میں ہونے والے دھماکوں کی وجہ یا ممکنہ نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری معلومات سامنے نہیں آئیں۔کونارک ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں مکران ساحل پر خلیج عمان کے مغربی کنارے پر واقع ایک اہم بندرگاہی شہر ہے، جبکہ بوشہر سٹی ایران کے جنوبی ساحلی صوبہ بوشہر میں واقع ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement