تازہ ترین

شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین روضہ حضرت امام علی رضاؓ کے احاطے میں کردی گئی۔ اس سے پہلے ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کی گئی،آیت اللّٰہ خامنہ ای کی میت کو کربلا میں امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے روضوں پر لے جایا گیا، نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔شہید سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا، بچے، بڑے، بوڑھے ، جوان اور خواتین سب نے ہی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جلوس کے شرکاء نے ایرانی پرچم، تصاویر اور انتقام کے مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔مشہد میں شہید سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

 آیت اللّٰہ علی خامنہ ای، ان کی بیٹی بشریٰ خامنہ ای، داماد مصباح الہدیٰ باقری، بہو زہرا حداد اور تقریباً ڈیڑھ سال کی نواسی زہرا محمدی کے تابوتوں کو لاکھوں سوگواروں کے جلوس میں روضے تک پہنچایا گیا۔آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی نجف سے ایران کے شہر مشہد پہنچایا گیا تھا، ایرانی فضائیہ کے طیاروں نے جسدِ خاکی لانے والے طیارے کو حصار میں لے کر مشہد ایئرپورٹ پہنچایا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement