پرواز تبدیل کرنا سیکرٹ سروس کی ہدایات پر عمل تھا، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پرواز کی تبدیلی کے دوران سیکرٹ سروس کی ہدایات پر عمل کر رہا تھا۔ جس طیارے میں سفر کیا اسے 'زیادہ خطرہ' لاحق ہو سکتا تھا، مجھے ایران پر بھروسہ نہیں۔
اس سے پہلےامریکی اخبار نے گزشتہ ماہ نیٹو اجلاس کے بعد امریکی صدر کی ترکیے سے نکلنے کی حیران کن رپورٹ جاری کی تھی۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹی وی کیمروں کے سامنے ایئر فورس ون میں سوار ہوئے لیکن بعد میں خفیہ طریقے سے انہیں کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے دوسرے فوجی طیارے میں منتقل کیا گیا، جو انہیں برطانیہ تک لے گیا۔