تازہ ترین

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ٹیلی وژن خطاب کا ارادہ ترک کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز قوم سے صدر ٹرمپ کے براہِ راست خطاب پر غور کیا تھا۔تاہم بعض مشیروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں اس لیے معاہدے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ٹرمپ انتظامیہ ایک جانب جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے حوالے سے اعتماد ظاہر کرنا چاہتی تھی جبکہ دوسری جانب اسے غیر یقینی پہلوؤں کا بھی ادراک تھا۔ابتدائی طور پر صدر ٹرمپ بھی خطاب کرنے پر پُرعزم تھے تاہم بعد میں انھیں اس سے باز رکھا گیا کیونکہ معاہدے کی تفصیلات ابھی واضح نہیں تھیں اور اعلیٰ مشیر اس پر مزید غور کر رہے تھے۔اس حوالے سے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس حوالے سے بات چیت ضرور ہوئی تھی لیکن معاملہ اس حد تک نہیں پہنچا کہ میڈیا نیٹ ورکس کو آگاہ کیا جاتا۔

Leave A Comment

Advertisement