تازہ ترین

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی تجویز بھی شامل ہے۔صدر ٹرمپ نے ایرانی تجاویز پر غور کیا ہے، تاہم آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کے کسی آپریشن سے متعلق معلومات نہیں ہیں۔

کیرولین لیویٹ نے انکشاف کیا کہ صدر ٹرمپ پر تیسری بار قاتلانہ حملہ ہوا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، 31 سالہ حملہ آور کول ایلن کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کو سیکرٹ سروس پر مکمل اعتماد ہے جبکہ واقعے کے بعد سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور وائٹ ہاؤس حکام شرکت کریں گے۔ اس واقعے نے واضح کر دیا ہے کہ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی فنڈنگ کتنی اہم ہے اور ڈیموکریٹس کو اس حوالے سے اقدامات کرنے چاہئیں۔ 

Leave A Comment

Advertisement