تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ 0.2 فیصد کی کمی کے ساتھ 4,319.09 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں لگ بھگ 3 فیصد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی تھی جو 24 مارچ کے بعد اس کی کم ترین سطح تھی۔امریکی گولڈ فیوچرز 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,343.20 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہے تھے۔

اوآنڈا کے سینئر مارکیٹ تجزیہ کار  نے کہا کہ یہ سب کچھ امریکی فیڈرل ریزرو (فیڈ) کے فیوچرز مارکیٹ میں سخت مانیٹری پالیسی کے بڑھتے ہوئے امکانات کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ٹریژری بانڈز کی شرحِ منافع میں اضافے نے سونے کی قیمتوں پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں اس وقت ایک طرف امریکی مانیٹری پالیسی اور دوسری جانب جغرافیائی سیاسی کشیدگیاں سرمایہ کاروں کے فیصلوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، جس کے باعث سونا اور تیل دونوں منڈیاں مسلسل غیر یقینی اور اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4,297 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ کراچی میں فی تولہ سونا 3 ہزار 94 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے کی سطح پر آ گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 785 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 86 ہزار 987 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتیں مسلسل دباؤ کا شکار ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement