امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ ہوگیا: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ
امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران میں جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ ہوگیا۔امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکا سے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کی حامی بھرلی ہے۔ امریکا ایران مفاہمت پر صدر ٹرمپ کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی سفارتی کامیابی ہوگی۔
ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ ایسا معاہدہ ہے جس کا مقصد فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، تفصیلات بات چیت کے دوران طے کی جائیں گی۔ایرانی حکام نے کہا ہے ضروری منظوری حاصل کرلی گئی ہے اور وہ معاہدے پر دستخط کیلئے تیار ہیں۔امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی مذاکرات کاروں نے صدر ٹرمپ کو تفصیلات سے آگاہ کیا، ٹرمپ نے فوری منظوری نہیں دی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے اب تک سرکاری طور پر جنگ بندی توسیع کی تصدیق نہیں کی۔