امریکی کروڈ آئل کی قیمت 2 فیصد کمی کے بعد 104 ڈالر فی بیرل ہوگئی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا،امریکی کروڈ آئل کی قیمت 2فیصد کمی کے بعد 104ڈالر فی بیرل ہوگئی،دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت ڈیڑھ فیصد کمی کے بعد 113ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی کہیں مندی ،کہیں تیزی دیکھی جارہی ہے،جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس میں 5فیصد اضافہ دیکھا گیا۔