تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر جلد ہی 250 ڈالرز کے امریکی کرنسی نوٹ پر آویزاں ہو سکتی ہے۔ ایک نئے بل میں 250 ڈالرز کے امریکی کرنسی نوٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر چھاپنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، اگر اس تجویز کو قبول کر لیا جاتا ہے تو ڈیڑھ صدی بعد پہلی بار امریکی کرنسی کے نوٹ پر کسی زندہ شخص کی تصویر نظر آئے گی۔  گزشتہ سال ٹریژری ڈیپارٹمنٹ میں تعینات امریکی صدر کے 2 قریبی عہدیداروں نے بیورو آف اینگریونگ اینڈ پرنٹنگ کے عملے سے پروٹوٹائپس یعنی ابتدائی نمونے تیار کرنے کو کہا تھا۔

حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی کرنسی کے نوٹ پر زندہ صدور کی تصویر چھاپنا امریکی قانون کی خلاف ورزی ہے۔بیورو آف اینگریونگ اینڈ پرنٹنگ کی ڈائریکٹر پیٹریشیا سولیمین نے بھی قانونی اور انتظامی رکاوٹوں کی نشاندہی کی تو انہیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

 اس حوالے سے ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ قومی اداروں پر ذاتی اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امریکا کے کئی سرکاری و ثقافتی اداروں کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کا نام منسلک کیا جا چکا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement