ایران سے مذاکرات کی ضرورت نہیں، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے، ٹرمپ
امریکا ایران سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ایران سے مذاکرات کی ضرورت نہیں۔ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہوئی ہے اور امریکا اس کے ایک ایک انچ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کردیا گیا ہے اور وہاں سے روزانہ لاکھوں بیرل تیل گزر رہا ہے۔ ایران ایک بھی جہاز آبنائے ہرمز سے گزارنے کے قابل نہیں، جبکہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے۔ٹرمپ نے چینی بینکوں پر عائد پابندیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے اعلان کے لیے انہیں کسی الگ اعلان کی ضرورت نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیپال کو ہر قسم کی مدد کی پیشکش بھی کردی۔