تازہ ترین

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو جم سے باہر نکلتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بدھ کی شام کوتوالی تھانے کی حدود میں پیش آیا، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے انکت بالیان پر متعدد گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں انکت موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔علاقے میں نصب کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حملہ آوروں کی شناخت کی جا سکے۔

 

Leave A Comment

Advertisement