تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا، سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ ایران اور قطر کے درمیان جاری مذاکرات کے نتیجے میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھل سکتی ہے، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث پیدا ہونے والی تیل کی ترسیل میں رکاوٹیں کم ہوں گی۔

 برینٹ کروڈ فیوچرز 41 سینٹ  یعنی 0.5 فیصد کمی کے بعد 87.40 ڈالر فی بیرل پر  گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 37 سینٹ  یعنی 0.5 فیصد کمی کے بعد 81.80 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا، برینٹ کی قیمت میں مسلسل چوتھے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں پانچویں روز کمی متوقع ہے]اماراتی مربن خام تیل کی 0.35 فیصد اضافے سے 93.77 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement