صدر ٹرمپ کا امریکی افواج کو ایران پر ایک روز کیلئے حملے روکنے کا حکم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افواج کو ایک روز کیلئے ایران پر حملے روکنے کا حکم دے دیا۔امریکی صدر نے سفارت کاری کو مزید موقع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے جمعے کے روز امریکی فوج کو ایران پر نئے حملے نہ کرنے کی ہدایت جاری کی، اس کے ساتھ ہی تقریباً دو ہفتوں سے جاری روزانہ حملوں کا سلسلہ رک گیا۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اگر دوبارہ حملوں کا حکم دیتے ہیں تو امریکی فوج مختصر نوٹس پر کارروائی شروع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے,
عمانی وفد جمعہ کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے نئے انتظامات پر بات چیت کیلئے تہران پہنچا تھا، مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور امکان ہے کہ عمان اور ایران کے درمیان ہفتے کے اختتام تک معاہدہ طے پا جائے گا۔