امریکی اقدامات سے ایران سرینڈر نہیں ہوگا، لیون پینیٹا
سابق امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف چھیڑی گئی معاشی جنگ سے امریکا کو کامیابی نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز بند کرکے امریکا پر اقتصادی دباؤ بڑھا رہا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدامات تہران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکیں گے۔
علاوہ ازیں امریکی فوج کے سابق افسر Cedric Leighton نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کو غذائی اجناس اور طبی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا جنگی جرم ہوگا۔