ڈونلڈ ٹرمپ کا غیر ملکی طلبہ، صحافیوں کے لیے ویزا قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیرملکی طلبہ، ثقافتی تبادلے کے تحت امریکا آنے والے افراد اور صحافیوں کے لیے ویزا قوانین میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی محکمہ ہوم سیکیورٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے حتمی قانون کے تحت بین الاقوامی طلبہ کے لیے ایف ویزا، ثقافتی تبادلے کے پروگراموں کے تحت امریکا میں کام کرنے کی اجازت حاصل کرنے والے غیرملکیوں کے لیے جے ویزا اور میڈیا کے نمائندوں کے لیےآئی ویزا کی مدت کے لیے دورانیہ طے کردیا ہے۔اس قانون کا نفاذ فیڈرل رجسٹر میں شائع ہونے کے 60 روز بعد ہوگا، جو کانگریس کے جائزے سے مشروط ہے جبکہ اس اقدام سے بین الاقوامی طلبہ، ایکسچینج ورکرز اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے نئی رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔
ٹرمپ انتظامیہ کے نئے ضوابط کے تحت، طلبہ اور ایکسچینج ویزا کی مدت چار سال سے زیادہ نہیں ہوگی، صحافیوں کے لیے ویزے کی مدت زیادہ سے زیادہ 240 دن یا چینی شہریوں کے لیے صرف 90 دن ہوگی جبکہ موجودہ قوانین کے تحت یہ مدت کئی برس پر محیط ہو سکتی ہے۔ کہا گیا کہ ویزا کے رکھنے والے غیرملکی توسیع کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
Leave A Comment