صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سیز فائر کے لیے کوئی ڈیڈ لائن طے نہیں کی، ترجمان وائٹ ہاؤس
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سیز فائر کے لیے کوئی ڈیڈ لائن طے نہیں کی، وقت کا تعین خود کمانڈر ان چیف کریں گے۔ ایران کو افزودہ یورنیم لازمی حوالے کرنا ہوگی۔ٹرمپ ایران کو متفقہ تجاویز کے لیے چند دن کا وقت دے رہے ہیں، اس دوران عارضی جنگ بندی برقرار رہ سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی سے مطمئن ہیں۔ایران کی جانب سے دو جہازوں کو تحویل میں لینے کو صدر ٹرمپ جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں سمجھتے۔ایران کے زیر تحویل دونوں جہاز نہ امریکی ہیں اور نہ ہی اسرائیل کے بلکہ بین الاقوامی ہیں۔ ایران کی قیادت تقسیم کا شکار ہے، صدر ٹرمپ متفقہ رد عمل چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی معاشی دباؤ مہم کامیاب رہی۔ ایران اس وقت اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کی پوزیشن میں بھی نہیں۔
Leave A Comment