عالمی کشیدگی میں اضافہ ،خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور اہم بحری راستوں پر ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بڑی طاقتوں کے درمیان پیش رفت نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ رہی ہے، جس کے اثرات تیل کی قیمتوں پر واضح دکھائی دے رہے ہیں۔بین الاقوامی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ وقت کے ساتھ قیمتوں میں مزید اضافے کا رجحان سامنے آ رہا ہے۔
برینٹ کروڈ کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد یہ 102 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 2.87 فیصد اضافے کے بعد 94 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ ابوظہبی کا مربان کروڈ بھی 4.88 فیصد اضافے کے ساتھ 103 ڈالر فی بیرل کی سطح پر جا پہنچا ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اس بات کا اشارہ ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔
Leave A Comment